روبینہ شفیع نے ڈی او ایکس ایم ایل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

روبینہ شفیع نے ڈی او ایکس ایم ایل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب کی میرٹ پالیسی کی روشنی میں ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سمن آباد ٹاؤن میڈم روبینہ شفیع کو سنیارٹی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر فوری طور پر ڈی او ایجوکیشن ایکس ایم سی ایل کے عہدے کا چارج دے دیا گیا۔ واضح ہو کہ روبینہ شفیع اس سے قبل بھی اس عہدے پر خدمات انجام دے چکی ہے۔ روبینہ شفیع کو ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر نے فوری طور پر اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے اور انہیں ایکس ایم سی ایل اساتذہ کے معاملات اور ترقی و تبادلے کے حوالے سے دیگر مسائل حل کرنے اور اساتذہ کرام کو وزیراعلیٰ پیکیج کے تحت ترقی دینے کے احکامات پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ روبینہ شفیع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تعلیم کے شعبے پر میرٹ کی حکمرانی ہوگی اور تمام اساتذہ کرام کے کام میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ روبینہ شفیع نے بتایا کہ وہ فوری طور پر طویل عرصے سے ایکس ایم سی ایل کے اساتذہ جنہیں طویل عرصے سے وزیراعلیٰ پیکیج کے تحت پرموشن نہیں ملی اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور ایس ایس ٹی، ای ایس ٹی اور پی ٹی سی اساتذہ کو وزیراعلیٰ پیکیج کے تحت ترجیح بنیادوں پر پروموشن کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...