گڈز ٹرانسپورٹرز 25جون کو لاہور میں پہیہ جام کر دیں گے

گڈز ٹرانسپورٹرز 25جون کو لاہور میں پہیہ جام کر دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    لاہور(وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اپنے مطا لبات کے حق میں لاہور بھر میں مال برداری نظام کو جام اور25جون کی ہڑتال میں انجمن تاجران بادامی باغ ،سبزہ زار ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن سمیت پنجاب بھر کی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشنز نے شمو لیت کا اعلا ن کر تے ہو ئے حکو مت مخالف احتجاج کا دائرہ کار وسیع اور ایڈمنسٹر یٹر لاری اڈا کے خلاف عدالت سے رجو ع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ احتجا ج اور لاہور کے داخلی و خارجی راستو ں کی نا کہ بندی کے لیے منصو بہ بندی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مر کزی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ایڈ منسٹر یٹر لاری اڈا عائشہ ممتاز نے ڈرائیور و دیگر عملہ کو ہراساںکرنا اپنا و طیرہ بنا لیا ہے جس سے ٹرانسپورٹروں میں تشو یش و غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی ایک مجبور اور کمزور ٹرانسپورٹرز ایڈمنسٹر یٹر کے خو ف کے باعث اپنا کاروبار دوسر ی جگہ شفٹ کر نے پر مجبور ہیں انھو ں نے کہا کہ ڈی سی او ، کمشنراور وزیر اعلی شکایت سیل میں متعددبار تحریری گزارشا ت کر نے کے باوجو د کو ئی داد رسی نہیںہوئی جس کی پاداش میں گڈز ٹرانسپورٹروں، تاجروں ، مکینک، گریس مین ، الیکٹر یشنزاور ٹائر ورکشاپس والو ں نے مجبور ہو کر ایڈ منسٹر یٹر لاری اڈا کےخلاف 25جو ن کو گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر تے ہوئے لاہور میں داخل ہو نے والی ہر قسم کی ٹر یفک کو بند کر دیا جائے گا اور اگر کسی حکو متی نمائندے یا اہلکار نے ہمارے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو دما دم مست قلندر ہو گا اور نقصان کی ذمہ داری حکو مت وقت کے سر ہو گی طارق نبیل نے مزید کہا کہ گڈز ٹرانسپور ٹ سیکٹر کئی ایک مسائل اور مشکلا ت سے دو چار ہے جس میں پارکنگ کا نظا م نہ ہو نے سے ٹر یفک وارڈنز کی جانب سے بے جا چالان کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ ٹر ک اسٹینڈ پر نکاسی آب اور سٹر یٹس لائٹس کی مر مت سمیت ٹرک اسٹینڈ کے پلا ٹو ں کی بقایا جات قسطو ں کے چا لان کا اجراءکیا جائے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بے جا چالانو ں کا سلسلہ روکا جائے اور پٹرولنگ پولیس جو بھاری تنخواہیں لے رہی ہے وہ شاہراہوں پر ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرے طارق نبیل نے ڈی سی او لاہور سے مطا لبہ کیا کہ ایڈمنسٹر یٹر عائشہ ممتاز کو فی الفور تبدیل کیا جائے اور ٹر ک پارکنگ کو دوبارہ کھولا جائے بصورت دیگر احتجا ج کا دائرہ کا ر وسیع کر تے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو نگے۔