اسسٹنٹ کمشنرز ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوزکی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی جاری

اسسٹنٹ کمشنرز ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوزکی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی ...

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (ماڈل ٹا ؤن)طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیاٹی ایم او راوی ٹا ؤن احمد کمال نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹا ؤن حارث جلیل نے08 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو2ہزارروپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او اقبال ٹا ؤن سید علی حسن نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو1ہزار5 روپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او نشتر ٹا ؤن علی عباس بخاری نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر4دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...