حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی کے جن پر قابو پائے،عبدالغفار روپڑی

حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی کے جن پر قابو پائے،عبدالغفار روپڑی

لاہور(پ ر) رمضان المبارک میں حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے غریب عوام کو براہِ راست ریلیف پہنچانے کے لیے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کیا جائے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی ، سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید نے جامعہ دارالقدس میں جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی ذمہ داران رمضان المبارک کے مہینے میں غریب عوام کو اللہ کی عبادت اور رحمتیں سمیٹنے کیلئے آسانیاں اور سہولتیں مہیا کر کے قوم کی دعاؤں کے مستحق ٹھہریں دنیا بھر میں خصوصی تہواروں اور دنوں کے موقع پر اشیاء خورد و نوش سستی کر دی جاتی ہیں اور عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں جو کہ اسلامی جمہوری ملک ہے ،رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور مافیا سرگرم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگتی ہیں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رحمتوں کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنائے مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو چاہییکہ وہ ان رمضان کی باسعادت گھڑیوں میں زیادہ سے زیادہ ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...