حکومت بلدیاتی الیکشن فوری کرائے ، میاں مقصود احمد

حکومت بلدیاتی الیکشن فوری کرائے ، میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن فوری کرائے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام سنگین مسائل کا شکار ہے پنجاب حکومت نے بجٹ میں بلدیات کے لیے فنڈز میں اضافہ نہ کرکے اپنی نیت ظاہر کر دی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نومبر 2014ء میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی بھر پور بلدیاتی انتخاب کراؤ مہم چلائے گی اب عوام کی جنگ لڑنیگے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام لٹن روڈلاہورمیں بلدیاتی گروپ لیڈرزکنونشن سے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ، جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ ، نائب امیر ذِکر اللہ مجاہد،سابق صدر لاہور بار چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ ، خلیق احمد بٹ ، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، خالد احمد بٹ ایڈووکیٹ ، ملک شاہد اسلم و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایک قرار داد متفقہ طور پر پاس ہوئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی لاہورکا یہ نمائندہ کنونشن ملک بھر میں سپریم کورٹ کی جانب سے صوبہ جات اور کنٹونمنٹ بورڈ ز میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرائے جانے کے احکامات اور پھر صوبہ پنجاپ کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے ۔
پنجاپ حکومت نے اس مہلت سے فائدہ اٹھا کر بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم بھی اسمبلی سے منظور کروانی ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کے ذریعے سے حلقہ بندیا ں بھی کرنی ہیں لیکن حکومت پنجاب نے اس ضمن میں کوئی تیاری نہ کی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت نومبر 2014میں بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیا ر کرنا چاہتی ہے جماعت اسلامی کا یہ کنونشن مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستا ن کی جانب سے نومبرسے قبل انتخابات کرائے جانے کی مہلت میں تما م انتظامات مکمل کیے جائیں اور اگر حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات سے گریز کی پالیسی اختیار کی تو جماعت اسلامی کا یہ نمائندہ کنونشن اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ پنجاب کے خلاف بلدیاتی انتخابات کراؤ مہم کا آغاز کرئے گا امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ عوام کے مسائل لوکل سطح پر جب تک حل نہیں ہوتے عوام خوشحال نہیں ہوں گئے جماعت اسلامی نڈر، دنیات دار ، جرات مند قیادت فراہم کرکے انقلاب برپا کرسکتی ہے حکمرانوں کو الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار نہیں کرنے دنیگے سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کر کے آئین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے ہم بلدیاتی الیکشن سے گریز کی حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔و