حکومت کی شبانہ روز محنت سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، عرفان اقبال

حکومت کی شبانہ روز محنت سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، عرفان اقبال

لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ (ن)ٹر یڈرز ونگ کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک سال کے دوران ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے شبانہ روز کام کیا ہے ،جس کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سر مایہ کاری کے فروغ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے انھو ں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے ٹیکس وصولیاں بہتر ہوئی ہیں مجموعی قومی پیداوار بڑھی ہے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7فیصد اضافہ بڑھ گیا ہے زرمبادلہ کے ذخائر12ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں توانائی بحران کے حل کے لئے انتہائی تیزر فتاری کے ساتھ کام کیا جارہا ہے زیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کوئلے اور شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے منصوبو ں پر بھی کام کا آغاز کیاہے عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تاجروں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے جامع پا لیسی تر تیب دے رہی ہے۔ جس سے نہ صر ف درپیش مسائل کا ازالہ بلکہ تاجروں کے لیے ریلیف پروگرام بھی بنا یا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...