کیفین والے مشروبات نئی نسل کو بلڈ پریشر کا شکار بناتے ہیں،بشیر مہدی

کیفین والے مشروبات نئی نسل کو بلڈ پریشر کا شکار بناتے ہیں،بشیر مہدی


لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ کیفین والے مشروبات بلوغت کو پہنچنے والے بچوں کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کی رفتار پر اثرانداز ہوتے ہیں کمپلیکس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ کیفین والے مشروبات ہر عمر کے بچوں پر ایک ہی طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں مگر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کے اثرات بلوغت سے پہلے اور بعد میں مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں اور اگرچہ بلوغت کو پہنچنے والے لڑکوں پر ان کے زیادہ اثرات نہیں ہوتے لیکن بالغ ہونے والی لڑکیوں پر زیادہ واضح اثرات ہوتے ہیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیفین کے اثرات کے تحت نو عمر لڑکیوں کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...