ڈرائیونگ سکول کے پانچویں بیج میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

ڈرائیونگ سکول کے پانچویں بیج میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں میں سرٹیفکیٹس ...

لاہور(پ ر)چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی خدمت اور راہنمائی کے جذبے سے سرشار ہے اسی لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرائیونگ سکول کے پانچویں بیج میں پاس ہونے والوں کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 25 خواتین سمیت 72 افراد کامیاب ہوئے اسکے علاوہ خواتین کو موٹر سائیکلْ / سکوٹی سکھانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اِٹلس ہنڈا کے تعاون سے آئندہ چند روز میں موٹر سائیکل / سکوٹی کے خصوصی کورس کا آغا ز کر دیا جائے گااٹلس ہنڈا کے منیجر تسلیم شجاع کی نگرانی میں 5 موٹر سائیکلز، 5 بائیسائیکل اور خاتون انسٹریکٹر کی خدمات بھی فراہم کر دی ہیں۔ سی ٹی اوسہیل چوہدری اور ایس پی ہیڈ کوارٹر ز اظہر گجرٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع پولیس ڈرائیونگ سکول کی تقریب میں شریک تھے ڈرائیونگ سکول کے پانچویں بیج میں کامیاب ہونے والے 25 خواتین سمیت 72 افراد کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے اور آج سے 58 افرا د پر مشتمل چھٹے بیج کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...