پاکستان کو جدید ذرائع آمدورفت سے ہم آہنگ کرنے سے ملک تیزی سے ترقی کریگا ، راناحنیف
لاہور(پ ر)یونین کونسل 12 کے سیکرٹری رانا حنیف نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہمسائیہ ممالک کے تعاون سے پاکستان عوام کو بین الاقوامی معیارکی سفری سہولیات کی فراہمی کا دائرہ کار بڑھانے کا عزم کر رکھاہے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کو جدید ذرائع آمدورفت سے ہم آہنگ کرنے سے ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کریگا بلکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا قبل ازیں وزیراعلیٰ نے ترک معاونت سے ریکارڈ مدت میں میٹروبس منصوبہ مکمل کر کے دنیا کو حیرت زدہ کردیاتھا جبکہ اب چین کے تعاون سے میٹروٹرین کا معاہدہ وزیراعلیٰ کا منفرد اعزاز ہے لیگی رہنما سجادخاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مخالفین کی تنقید کا جواب ہمیشہ تعمیر سے دیا اور اپنے دورحکومت میں عوامی فلاع وبہودکے ایسے منصوبے شروع کئے جومعیار،شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا جس سے ملک میں جدید آمدورفت کے نظام میں انقلاب آئیگا۔میٹر ٹرین سروس سے طبقاتی نظام کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کی عزت نفس بحال ہوگی،روزانہ لاکھوں غریب عوام سستے کرایہ پر معیاری سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔
جبکہ میٹروٹرین کے آغاز سے معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔جس پر وزیراعلی بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں