پنجاب کے عوام پر مظالم کی انتہا ہوگئی ہے،سعدیہ سہیل رانا

پنجاب کے عوام پر مظالم کی انتہا ہوگئی ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ 27 جون کو بہاولپور کے جلسہ میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا،کارکن نئے اعلان کا انتظار کریں، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،ہماری منزل انصاف اور احتساب ہے ہمیں لولا،لنگڑا الیکشن کمیشن منظور نہیں،آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن چاہیے،ہمارے مطالبے پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو انتخابی اصلاحات کے لئے آئین میں ترمیم کی سفارش کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری منزل انصاف اور احتساب ہے،ستائیسں جون کو عمران خان بہاولپور میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،کارکن نئے لائحہ عمل کے اعلان کا انتظار کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پنجاب میں عوام پر مظالم کی انتہا ہوگئی ہے ، اب ن لیگ کی حکومت مزید نہیں چل سکتی، رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ ناکافی ہے ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...