گوادرکو ہانگ کانگ اور دبئی جیسی بندرگاہ بنائیں گے،بابر حسین

گوادرکو ہانگ کانگ اور دبئی جیسی بندرگاہ بنائیں گے،بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ ہمیں پانچ سال تک ٹک کر کام کرنے دیا جائے تو اللہ تعالیٰ ملک کی قسمت بدل دےگا ہم گوادرکو ہانگ کانگ اور دبئی جیسی بندرگاہ بنائیں گے اور درہ خنجراب سے گوادر تک سڑکوں کا جال بچھا دیا جائےگا مسلم لیگ (ن )کراچی تک موٹر وے بنا رہی ہے ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور ملک میں کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں ہم اپنے دورِ حکومت میں ملک سے بجلی کا بحران ختم کردیں گے اور پانچ سالوں میں بجلی کی کمی پوری کر دیں گے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو غیر قانونی اسلحے سے پاک کردیں گے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے جدوجہد کرکے ایک پرامن ملک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان سے غیر قانونی اسلحے کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے اور اس پر عمل درآمد کےلئے سخت قوانین لائے جائیں تاکہ بھتہ خوری، ڈکیتیاں، قتل و غارت اور چوری چکاری بند ہو جس کے بعد لاقانونیت پر بھی قابو پالیں گے اس کےلئے سب پارٹیوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے ۔