سیاست کے لئے ریاست اور قومی وحدت کو داﺅ پر نہ لگایا جائے،کامران مائیکل

سیاست کے لئے ریاست اور قومی وحدت کو داﺅ پر نہ لگایا جائے،کامران مائیکل

لاہور(پ ر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے ریاست اورقومی وحدت کوداﺅپر نہ لگایا جائے حادثات اورسانحات دنیا کے ہرملک میں ہوتے ہیں ،بدامنی کے ایک دوواقعات کی بنیادپرحکومت کی کارکردگی اورکمٹمنٹ پرانگلی نہیں اٹھائی جاسکتی وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قومی خدمات ،انصاف پسندی اور نیک نیتی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا سانحہ لاہور بارے تحقیقات جاری ہیں ،عنقریب ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے وہ مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے کامران مائیکل نے مزید کہا کہ سازش اورشورش اپوزیشن کاٹریڈ مارک ہے،جو گمراہ لوگ جمہوریت کوڈی ریل کرنے کے خواہاں ہیں انہیں ہرگز کامیابی نہیں ملے گی پاکستان کے سرفروش اورکفن پوش فوجی جوان دہشت گردوں کیخلاف سربکف ہیں لہٰذاءیہ ان کی پشت پرکھڑے ہونے کاوقت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی دعائیں اوروفائیں اپنے نڈروزیراعظم میاں نوازشریف اور جانبازفوجی بھائیوں کے ساتھ ہیں جویقینا قیام امن اور پاکستان سے دہشت گردعناصر کاصفایا کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے آپریشن کے ابتدائی دنوں میں پاکستان کی پیشہ ور فورسز کو ملی کامیابیاں خوش آئند ہیں انہوں نے کہاکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت منتخب حکومت کوملک وقوم کی خدمت سے روکاجارہا ہے، اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس بعض سیاستدان عوام کوجمہوریت اورمعیشت کے ثمرات سے محروم رکھنا چاہتے ہیں مگران کایہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگاپاکستان میں امن وآشتی ،تعمیروترقی اورسیاسی ومعاشی استحکام کیلئے جمہوریت کاتسلسل ناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے آئین کی پاسداری اور عوامی مینڈیٹ کااحترام کریں ،

شاہراہ ترقی پردھرنادینے والے پاکستان اورپاکستانیوںکے بدترین دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اقتدارسے محرومی کاغصہ عوام اورنظام پر کیوں نکال رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...