موجودہ حکومت نے جلیانوالہ باغ کی یاد تازہ کر دی،چودھری اسلم گل

موجودہ حکومت نے جلیانوالہ باغ کی یاد تازہ کر دی،چودھری اسلم گل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ نارتھ امریکہ کے صدر زبیر بخاری کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلہ میں بختیار لیبر ہال میں خون دینے کی تقریب منعقد ہو ئی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری اسلم گل ، چوہدری غلام عباس ،خورشید احمد خان (لیبر لیڈر) میاں ایوب، انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شاہدہ جبیں ، افتخار شاہد ، عمرحیات تبسم ، بیگم بشریٰ ملک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج ملک دہشت گردی ، غربت ، انتہاپسندی لاقانونیت اور سول آمریت کا شکار ہے مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے مظالم میں جلیانوالہ باغ کی یاد تازہ کر دی ہے، مسلم لیگ( ن) اپنی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف ہر اٹھنے والی آواز کو طاقت کے زور پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن نے پوری قوم کے سر جھکا دےئے ہیں ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے لیکن پاکستان کی تمام جمہوری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں رانا ثنا ء اللہ کی قربانی کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور قوم اس اندوہناک واقع کے مجرمان کو ہر قیمت پر کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرے گی مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ایک بار پھر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن اور آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسیوں کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے جمہوریت کے نام پر ضیا ء آمریت کی پیداوار قوتیں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں ، آج افواج پاکستان سرحدوں پر پاکستان کی بقاء کی جنگ بڑی کامیابی سے لڑ رہی ہیں، لیکن طالبانائزیشن کو پروان چڑھانے والے اور جنگ کی بجائے مذاکرات پر بضدقوتیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کرکے پاک فوج کی توجہ ہٹانے کے درپے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے شروع دن سے جمہوریت کی بقاء اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے  اور اس مقصد کیلئے اپنی پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے خون کے نذرانے پیش کئے ہیں آج 56ہزار لوگوں کو شہید کروانے کے بعد فیصلہ ہوا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور بلاول بھٹو زرداری کا دہشت گردی کے متعلق موقف درست ہے اور آپریشن اسی موقف کی تائید ہے تقریب کے آخر میں عارف ظفر نے قرار داد پیش کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ آنے تک وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں تاکہ کمیشن کو بلا رکاوٹ کام کرنے کا موقع ملے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...