وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں جلسوں پر پابندی لگانے کا حکم

وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں جلسوں پر پابندی لگانے کا حکم
وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں جلسوں پر پابندی لگانے کا حکم

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں جلسوں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی زیر صدارت امن ومان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چوہدری نثار نے کمشنر اسلام آباد کو شہر میں تمام جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چودھری نثارنے کہا کہ موجودہ صورت حال معمول سے بڑھ کر اقدامات کی متقاضی ہے، موجودہ آپریشن کے تناظر میں سیکورٹی ادارے عوام اورحساس مقامات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے اور راولپنڈی اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد /Headlines


loading...