مدارس اور علماء دین کی اشاعت کیلئے شب و روز سر گرم عمل ہیں،فضل الرحیم اشرفی

مدارس اور علماء دین کی اشاعت کیلئے شب و روز سر گرم عمل ہیں،فضل الرحیم اشرفی

لاہور (سٹاف رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم اور متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چےئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے گذشتہ روز عالمی اتحاد اہل سنت کے زیرِ اہتمام مرکز اہل سنت میں تحقیق المسائل دینی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد الیاس گھمن کی طرف سے دینی وعصری طلبہ و علماء کیلئے یہ کامیاب تربیتی پروگرام ایک مستحسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ د ینی مدارس اور علماء کرام تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود صالح معاشرہ کے قیام اور دین کی اشاعت کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہیں جس کی وجہ سے نسل نو تیزی سے اسلامی احکامات کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں دین اور شریعت پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے عالمی اتحاد اہلسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن انداز میں دلائل کے ساتھ عقائد و نظریات کی اشاعت اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے ہم فرقہ واریت کوکسی صورت برداشت نہیں کرتے رواداری اور برداشت کے ماحول کو عام کرنے میں ہر دور میں ہمارا بنیادی کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات اور علمی و فقہی خدمات نے ہر دور میں جہالت وناانصافی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیاتحقیق المسائل دینی ورکشاپ میں ملک بھر سے علماء کرام دینی وعصری تعلیمی اداروں کے طلباء اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب میں مولانا قاضی ارشدا لحسینی ، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا حسن اشرفی اور مولانا اسداللہ سمیت دیگر علماء بھی شریک تھے اس موقعہ پر مولانا فضل الرحیم اشرفی نے ملک میں قیامِ امن ، فرقہ واریت کے خاتمہ ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ ، دینی مدارس کے تحفظ ، اسلام کی اشاعت اور ملکی سالمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...