,تحریک انصاففوجی آپریشن کے متاثرین کی مدد کیلئے کمیٹی قائم کریگی

,تحریک انصاففوجی آپریشن کے متاثرین کی مدد کیلئے کمیٹی قائم کریگی

 لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدر ی کی صدارت میں پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا اجلاس میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کی سربراہی جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کریںگی ، یہ کمیٹی متاثرین کی مدد کے لئے صوبے بھر سے مخیر حضرات اور پارٹی رہنماﺅں سے سامان اکٹھا کرے گی، جس میں کھانے پینے کی اشیاء، پانی، کیمپ، کپڑے ، دوائیاں ، بستر ، کھجور، خشک میوہ جات سمیت دیگر اشیاءشامل ہوںگی، مخیرحضرات ، پارٹی رہنماءاور کارکنان یہ سامان پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ 29/A-1 ، ماڈل ٹاﺅن ایکسٹنشن میں جمع کروا سکتے ہیں اور پی ٹی آئی پنجاب کی آئی ڈی پیز کی کمیٹی یہ سامان متاثرین تک بھی پہنچائے گی بعدازاں صوبائی صد ر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقاتیں کیں، ڈی جی خان سے عامر کوریجہ، قصور سے میجر(ر)منیر، مسز مسعود بھٹی، سرگودھا سے نذیر صوبی، گجرات سے ندیم گجرشامل تھے ، و فود نے تنظیمی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...