تنظیم خدمت خلق پاکستان کا پاک فوج کے آپریشن کے حق میں مظاہرہ

تنظیم خدمت خلق پاکستان کا پاک فوج کے آپریشن کے حق میں مظاہرہ

  



 لاہور (سٹاف رپورٹر)تنظیم خدمت خلق پاکستان اور شہریان لاہور نے علامہ اقبال روڈ پر شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خاتمے اوروطن عزیز میں قیام امن کیلئے آپریشن ضرب عضب اور پاک فوج کے حق میں محمد شفیق قادری چیئرمین خدمت خلق کی قیادت میں ایک بھرپور مظاہرہ کیا اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر ”قیام امن اور دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے “درج تھا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق قادری، ڈاکٹر شاہد نصیر ، صاحبزادہ عمر ممتاز اعوان ، علامہ عبد المصطفیٰ چشتی ، سلمان لودھی ایڈووکیٹ اور خالد انصاری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہونیوالے آپریشن میں 19کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشاءاللہ دہشتگردی کے خاتمہ میں پاک فوج کو ہی فتح و نصرت حاصل ہوگی پاک فوج نے پیارے وطن پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے اور تمام تر قسم کی دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے جو فقید المثال قربانیاں دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں محمد شفیق قادری نے کہا کہ وطن کے دفاع و بقاءکیلئے پاک فوج کی قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں 19کروڑ غیور پاکستانی عوام کو اپنی بہادر اور غیور افواج پر فخر ہے اور پاک فوج کی پیارے وطن کے دفاع کیلئے بے مثال جدو جہد و لازوال قربانیاں ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور اس پر پوری قوم کو ناز و فخر ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...