حکومت عوامی تحریک کے مطالبے کے مطابق عدالتی کمیشن تشکیل دے،پیراعجاز ہاشمی

حکومت عوامی تحریک کے مطالبے کے مطابق عدالتی کمیشن تشکیل دے،پیراعجاز ہاشمی

لاہو ر (پ ر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی اورمبینہ طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض رانا ثنا اللہ کی برطرفی کافی نہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسن محی الدین سے17۔ جون کے سانحہ پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گاحکومت عقلمندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مطالبے کے مطابق عدالتی کمیشن تشکیل دے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل کمیشن کا عدم اعتماد کے باوجود کام جاری رکھنا مضحکہ خیز ہے ان کا کہنا تھاکہ حکومت طاہرالقادری سے کچھ زیادہ ہی خوفزدہ ہوگئی ہے اس لئے مختلف حیلے بہانوں سے ان کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں دریں اثنا ، پیر اعجاز ہاشمی نے اے آر وائی نیوز کی نشریات کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی ہر کسی کو اجازت ہونی چاہیے۔ میڈیا پر قدغن لگانے سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ میڈیا گروپس بھی آپس کی چپقلش سے باہر نکل کر اپنے لئے ضابطہ اخلاق مقرر کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔ اگرمیڈیا کی آزادی متاثر ہوئی تو جمہوریت اور ملک کا بھی نقصان ہوگا۔ اور سیاسی عمل رک جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...