حکومت کی طرفسے رانا ثناء اللہاور توقیر شاہ کا استعفیٰ کافی نہیں،عابد حسین صدیقی

حکومت کی طرفسے رانا ثناء اللہاور توقیر شاہ کا استعفیٰ کافی نہیں،عابد حسین ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے رانا ثناء اللہ اور توقیر شاہ کا استعفیٰ کافی نہیں ابھی مزید استعفوں کی ضرورت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس گھر کا چوکیدار سو جائے اس لٹنے سے کوئی نہیں بچاسکتا، پنجاب کے حکمرانوں کے سونے سے ماڈل ٹاؤن کا واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر جان لیوا حملہ ہوا ، پنجاب ہر سال سنگین جرائم میں نمبر1آتا ہے چادر محفوظ ہے نہ چاردیواری ،ہر سال سنگین جرائم میں12فیصد کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے چھ سالوں میں جرائم میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہواعوام خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی سے پولیس کو بجٹ دیتے ہیں اور پولیس عوام کی بجائے حکمران جماعت کی باڈی گارڈ بن گئی ، عوام پوچھ رہے ہیں کہ پولیس کس مرض کی دوا ہے اس کا کام تو عوام کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے عوام کی جان لینا نہیں پنجاب کو پولیس کا صوبہ بنادیا گیا یہ یہاں پولیس جو چاہے کر تی پھرے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...