مسلم لیگ(ن) کو نوجوانوں کی صلاحیتیوں پر پورااعتماد ہے،راشدہ یعقوب
لاہور( نمائندہ خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مخالفین ٹانگیں مت کھینچیں ٗ پانچ سال پورے کرنے دیں ملک کی تقدیر بدل دینگے ٗ ہم پر امن پاکستان چاہتے ہیں اپنے دورِ حکومت میں ملک سے بجلی کا بحران ختم کرکے پانچ سالوں میں بجلی کی کمی پوری کر دیں گے ٗحکومت ہر سال ایک لاکھ طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کریگی ٗمسلم لیگ (ن) کی حکومت کو نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے ٗنوجوان ہی ملک کے اندھیروں کو روشنیوں میں بدل سکتے ہیں انقلاب کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ انقلاب نوجوانوں نے برپا کرنا ہے تمام پارٹیوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے کیونکہ ایک پارٹی دھرنے کی بات کرتی ہے تو دوسری سب الٹنے کی بات کررہی ہے انہوں نے تو گزشتہ حکومت کیخلاف کبھی دھرنے اور ہڑتالیں نہیں کیں دھرنوں کے خواہشمند کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں ہم پاکستان کو پر امن ملک بنا نا چاہتے ہیں اپنا مینڈیٹ پورا کرنے کاموقع ملا تو ملک سے لاقانونیت کو ختم کر دیں گے۔