نوجوانوں کو قرضہ فراہم کرنے کا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے،میاں عرفان

نوجوانوں کو قرضہ فراہم کرنے کا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے،میاں عرفان

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 65 برسوں میں بڑے دکھ اٹھائے ہیں مسلم لیگ( ن) نے پچھلے 5 سال بڑی بردباری کے سا تھ گزارے اور صبر کا مظاہرہ کیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے غریب بچوں کی فیس ادا کی جارہی ہے اور نوجوانوں کو قرضہ فراہم کرنے کا جو سفر شروع کیا وہ بھی بالکل درست چل رہا ہے، بچوں کی فیس واپسی کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ بھی دیئے جارہے ہیں جبکہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کےلئے بجلی کے پلانٹ لگ رہے ہیں، اکنامک کوری ڈور بن رہا ہے، حکومت ایک سال سے اپنے منشور پر عمل کررہی ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور اب ملک سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ شروع ہوگیا ہے 12ہزار نوجوانوں کو قرض دیا،کروڑوں نوجوانوں کو دیں گے، گزشتہ ایک سال میں ہم نے توجہ اپنے ایجنڈے پر مرکوز رکھی، نوجوان قرضے کی تمام رقم واپس کریں گے، قرض حاصل کرنیوالوں میں اکثریت نے پہلی قسط ادا کر دی ہے، ماضی میں کس حکومت نے نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے 20لاکھ روپے دیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...