بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں نے گیس بھی چھین لی،انجینئر یاسر
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں طوفان برپا کئے ہوئے ہے، لوڈ شیڈنگ پر انتخابی مہم چلانے والوں نے بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کو بھی ناپید کر دیا ہے لوگ اب بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کے آنے کے لئے بھی دعائیں کر رہے ہیں صوبائی دارالحکومت میں آدھے شہر سے زیادہ گھریلو صارفین گیس کی بندش کا شکار ہیں خاص طور پر شاہدرہ کے رہائشی گیس کی بندش پر سراپا احتجاج ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں حالات دگر گوں ہیں ماہ رمضان میں گیس آتی نظر نہیں آ رہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والوں نے ملک سے گیس بھی غائب کر دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے عوام کو سہانے خواب دکھانے والے اور غریبوں کی بات کرنے والے لوگوں سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہے ہیں۔