منفی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،علامہ ممتاز اعوان

منفی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،علامہ ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سٹاف رپورٹر)چاروں مسالک ”اتحاد علماءکونسل “اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ ایک جمہوری و فلاحی مملکت میں منفی سیاست کرنیوالے سیاستدان ملک و قوم کے ہرگز خیر خواہ نہیں اور وہ اپنے منفی رویے ، عمل اور احتجاج سے ملکی تعمیر و ترقی کا پہیہ ہرگز نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ سابقہ پانچ سالہ حکومت میں کرپشن ، بد عنوانی ، لوٹ مار اور اداروں کی تباہی کا دور دورا تھا نام نہاد نہاد ملکی اصلاح کے علمبردار ملکی اداروں کی تباہی پر کیوں خاموش رہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے اب جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں توانائی بحران کے خاتمے ، بجلی پیدا کرنیکے منصوبوں کا آغاز اور ملکی غیر ملکی سرمایہ کاری اورہونیوالی ملکی تعمیر وترقی ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو ایک آنکھ نہیں بھارہی عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ گھیراﺅ جلاﺅ ،احتجاجی مارچ اور دھرنوں کی سیاست کو یکسر مسترد کردینگے اور غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنیوالے سیاستدان اپنے مذموم مقاصد اور ناپاک ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہو پائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءاور دینی و سیاسی راہنماﺅں کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔