مسلم لیگ (ن) ناکامیوں کے بعد سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے،احمد سعید

مسلم لیگ (ن) ناکامیوں کے بعد سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے،احمد سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ناکامیوں کے بعد اب سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہ رہی ہے لاہور میں ہونے والا سانحہ جمہوری حکومت کی بدترین مثال ہے ¾ سانحہ لاہور ملک میں جنگل کے قانون کی مثال ہے اب ایک دو لوگوں سے استعفیٰ لے کر عوام کا غم و غصہ کم نہیں ہو سکتا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس واقعہ میں لوث پوری چین کے خلاف کارروائی کی جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت چاہے وہ وفاق میں ہو یا پھر صوبہ پنجاب میں ہو کسی خودکش مشن پر نکلی ہوئی ہے اور وہ اپنی ناکامی پر سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لاہور میں معصوم بچوں، خواتین اور ہمارے بھائیوں کو گولیوں کی بھینٹ چڑھایا گیا اس کی ماضی میں کسی آمرانہ دور میں تو مثالیں ضرور ملتی ہیں لیکن کسی جمہوری دور میں اس کی کوئی مثال نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...