واسا کے گرڈ سٹیشن آج نہیں چلیں گے،شہری پانی ذخیرہ کر لیں،ترجمان
لاہور(سٹاف رپورٹر)واسا ترجمان نے کہا ہے کہ لاہورشہر میںفیروز پور روڈ سگنل فری پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کے باعث واپڈا کے گرڈ اسٹیشن 22 جون بروز اتوار صبح 7 بجے سے شام 6.00 بجے تک بندہونے کے باعث بعض کالونیوں کے ٹیوب ویل چل نہیں سکیں گے جس کے پیش نظر شہریوں کو پانی کا ذخیر ہ کرلینا چاہیے ترجمان کے مطابق واپڈا کے گرڈ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے واسا کے علامہ اقبال ٹاو¿ن،شاہ کمال،ایوبیہ مارکیٹ اور ملحقہ آبادیوں،نیلم بلاک، ہنزہ بلاک،رضا بلاک، ستلج بلاک (اقبال ٹاو¿ن) ،مصطفٰے ٹاو¿ن،کلفٹن کالونی ، انڈسٹریل ایریا ،محمد پورہ،مسلم ٹاو¿ن، نصیرآباد،رحمان پورہ ،اچھرہ موڑ، گلبرگ ،عثمان بلاک ، طارق بلاک ، اتاترک بلاک ،( گارڈن ٹاو¿ن)، فیصل ٹاو¿ن ، جوہر ٹاو¿ن،اتحاد پارک جاوید کالونی، چونگی امر سدھو، عوامی کالونی، مدینہ ٹاﺅن ، لیاقت آباد، ٹاو¿ن شپ بہار کالونی میں پانی سپلائی کرنے والے تمام ٹیوب ویل بند رہیںگے تاہم واسا اپنے صارفین کو پانی بذریعہ واٹر ٹینکرز اور ٹیوب ویلوں پرنصب شدہ جنریٹرز چلا کر پانی مہیا کرنے کی کوشش کرے گااگران علاقوں کے صارفین کو پانی کے حصول میں دشواری پیش آئے تو واسا اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے ۔