سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، جوڈیشل کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو طلب کر لیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، جوڈیشل کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو طلب ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، جوڈیشل کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو طلب کر لیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ، ہوم سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور ڈی سی او کو 23 جون کو طلب کر لیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی ٹربیونل نے تیسرے روز کارروائی کی جبکہ آج بھی منہاج القرآن کی طرف سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا ، سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے اخباری تراشوں اور فوٹیج کا ریکارڈ پیش کیا،ٹربیونل نے تمام پرائیوٹ چینلز کو سانحہ کی فوٹیج جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔ آئی جی پنجاب نے جو رپورٹ جمع کروائی اس پران کے دستخط نہ ہونے پر کمیشن کے سربراہ علی باقر نجفی نے اظہار ناراضگی کیا اور استفسار کیا کہ کیا آپ اس رپورٹ کی توثیق کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تورپورٹ پر دستخط کریں ۔ ٹربیونل نے ڈی سی او کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی پنجاب کو سانحہ کی تحقیقات میں روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ ٹربیونل کے روبرو وکلاءنے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ آئندہ اجلاس کی کارروائی 23 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : لاہور


loading...