لیاری میں پولیس مقابلہ ، 2بھتہ خور گرفتار

لیاری میں پولیس مقابلہ ، 2بھتہ خور گرفتار
لیاری میں پولیس مقابلہ ، 2بھتہ خور گرفتار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2بھتہ خوروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقہ کلا کوٹ میں پولیس مقابلے میں 2بھتہ خوروں کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے بھتے کی مد میں وصول کئے گئے 22ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔

مزید : کراچی


loading...