سکس ریڈ ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی

سکس ریڈ ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی

قاہرہ (سپورٹس ڈیسک) آئی بی ایس ایف سکس ریڈز اینڈ ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم آج) دوسرے گروپ میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ شرم الشیخ مصر میں جاری میگا ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم کو مینز ٹیم ایونٹ میں گروپ جے میں رکھا گیا ہے، پاکستانی ٹیم نے ابتدائی میچ میں اردن کو 5-0 فریمز سے زیر کر کے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ دوسری جانب سکس ریڈ ایونٹ میں پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف دوسرے گروپ میچ میں آج اتوار کو روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔ آصف نے پہلے میچ میں روسی کیوئسٹ کو شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...