ایشین تھرو بال چیمپئن شپ،پاکستان ویمن ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین تھرو بال چیمپئن شپ،پاکستان ویمن ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک )پانچویں ایشین مینز اینڈ ویمنز تھرو بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستان کی مینز ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ملائیشیا میں منعقدہ چیمپئن شپ ہفتہ کو اختتام پذیر ہو گئی۔ ویمنز ایونٹ میں بھارت نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 3-0 سیٹس سے زیر کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ دوسری جانب مینز ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...