فیفا ورلڈ کپ میںآج امریکہ کا مقابلہ پرتگال سے ہو گا

فیفا ورلڈ کپ میںآج امریکہ کا مقابلہ پرتگال سے ہو گا

ریو ڈی جنیرو (اے پی پی) بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج کو مزید تین میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اسی سلسلے میں آج اتوار کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ گروپ جی میں کھیلے جانے والے میچ میں امریکہ کا مقابلہ پرتگال سے ہو گا۔ گروپ ایچ میں بیلجیئم کی ٹیم روس کے مدمقابل ہو گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ جنوبی کوریا اور الجیریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 28، 29، 30 اور یکم جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز 4 اور 5 جولائی کو سیمی فائنلز 8 اور 9 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 13 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ میں ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...