ایشین فائیو نیشنز رگبی ٹورنامنٹ ، پاکستان اور بھارت تیسری پوزیشن کیلئے آج آمنے سامنے ہونگے

ایشین فائیو نیشنز رگبی ٹورنامنٹ ، پاکستان اور بھارت تیسری پوزیشن کیلئے آج ...

لاہور (اے پی پی) ایشین فائیو نیشنز رگبی ٹورنامنٹ ڈویژن تھری ویسٹ میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے آج روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ لاہور میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو لبنان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ازبکستان نے بھارت کو زیر کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں آج اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان ارسلان زاہد نے کہا کہ کھلاڑیوں نے لبنان کے خلاف میچ میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی جو پلس پوائنٹ ہے، روایتی حریف بھارت کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...