انگلینڈ 68 برس بعد ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر

انگلینڈ 68 برس بعد ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر

ریوڈی جنیرو(آن لائن)ریو فرڈینینڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی شکست کی وجہ تجربے کی کمی رہیفٹبال ورلڈ کپ مقابلوں میں انگلینڈ کا سفر تمام ہوگیا ہے اور 68 برس بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم پہلے مرحلے سے ہی آگے نہیں بڑھ پائی ہے۔اس سے قبل 1958 کے ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم گروپ سٹیج پر ہی ہمت ہار گئی تھی۔کلِک برازیل 2014: فٹبال ورلڈ کپ پر خصوصی ضمیمہ2014 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی دونوں ابتدائی میچوں میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں اس کی بقا کا دارومدار اٹلی کی اس کے بقیہ دونوں میچوں میں فتح پر تھا۔ایسا بھی پہلی بار ہوا ہے کہ انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارے ہیں۔اسے پہلے میچ میں اٹلی نے دو ایک اور دوسرے میچ میں یوروگوائے نے اسی سکور سے ہرایا۔اب انگلینڈ نے اپنا آخری میچ کوسٹاریکا کے خلاف کھیلنا ہے لیکن اس میں فتح بھی اسے اگلے راؤنڈ میں نہیں پہنچا سکے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...