رونی نے انگلش ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر معافی مانگ لی

رونی نے انگلش ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیہ (سپورٹس ڈیسک) شہرہ آفاق انگلش فٹ بالر ویان رونی نے بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹیم کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر قوم اور مداحوں سے معذرت کر لی۔ برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں گروپ ڈی میں کوسٹا ریکا کی ٹیم نے اٹلی کو 1-0 گول سے اپ سیٹ شکست دی جس کا مطلب ہے کہ اب انگلش ٹیم ورلڈ کپ میں اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں ویان رونی نے ٹیم کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا اور میگا ایونٹ میں ٹیم کے عمدہ پرفارم نہ کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ جو مداح یہاں ہماری حوصلہ افزائی کیلئے آئے ہوئے تھے ان کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 1958ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں گروپ مرحلے سے باہر ہوئی ہے۔