سٹورٹ براڈ دو ٹیسٹ ہیٹرکس کرنیوالے انگلینڈ کے پہلے دنیا کے چوتھے باؤلر بن گئے

سٹورٹ براڈ دو ٹیسٹ ہیٹرکس کرنیوالے انگلینڈ کے پہلے دنیا کے چوتھے باؤلر بن ...

لیڈز (سپورٹس ڈیسک) مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں دو ہیٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے باؤلر بن گئے۔ براڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ براڈ نے اس سے قبل 2011ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی ہیٹرک کی تھی۔ براڈ سے قبل پاکستان کے وسیم اکرم، آسٹریلیا کے ہف ٹرمبل اور جمی میتھیوز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ لیڈز میں انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش فاسٹ باؤلر براڈ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ہیٹرک مکمل کی، انہوں نے کمار سنگاکارا، دنیش چندیمل اور شامندا ایرنگا کو پویلین کی راہ دکھا کر شاندار ہیٹرک مکمل کی۔ انگلش باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...