ورلڈ کپ میچوں میں غلط فیصلے دینے پر کولمبین اسسٹنٹ ریفری معطل

ورلڈ کپ میچوں میں غلط فیصلے دینے پر کولمبین اسسٹنٹ ریفری معطل

برازیلیہ (سپورٹس ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ میچوں کے دوران غلط فیصلے دینے پر کولمبین اسسٹنٹ ریفری ہمبرٹو کلاویجو کو معطل کر دیا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کلاویجو نے 13 جون کو کیمرون اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں چند متنازع فیصلے کئے، کلاویجو نے کیمرون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میکسیکو کے دو گول مسترد کئے تھے تاہم اس کے باوجود میکسیکو کی ٹیم فتح یاب رہی تھی۔ فیفا ریفرنگ کمیٹی نے مشاورت کے بعد کلاویجو کو معطل کیا ہے ان کی جگہ ایکوا ڈور کے کرسٹیان لیسکا ذمہ داری سنبھالیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...