سبحان احمد آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے
کراچی(آن لائن) پا کستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آسٹریلیاروانہ ہوگئے۔ اجلاس میں بگ تھری کا معاملہ سرفہرست ہو گا۔ آئی سی سی کا اجلاس 23 جون کو آسٹریلوی شہرمیلبورن میں ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں 10 رکن ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے چیف ایگزیکٹو شرکت کر رہے ہیں۔پی سی بی نے آ ئی سی سی کے گزشتہ اجلاس میں بگ تھری کی مشروط حمایت کی تھی جس کے بعد ممبر ممالک نے پی سی بی کے ساتھ فیوچر ٹوور پروگرام میں متعدد سیریز اور اضافی آمدنی کی یقین دہانی کرائی تھی۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئندہ دو روز تک اجلاس میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔