انگلش باؤلر لیام پلنکٹ کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیریئر بہترین باؤلنگ،5 وکٹیں حاصل کیں

انگلش باؤلر لیام پلنکٹ کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیریئر بہترین ...

لیڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیریئر بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لیڈز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ان کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 257 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پلنکٹ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں ان کی بہترین باؤلنگ تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...