قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ وقار یونس کل لاہور پہنچیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ وقار یونس کل لاہور پہنچیں گے

کراچی(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ذمے داریاں سنبھالنے کے لئے نئے ہیڈ کوچ وقار یونس 23جون کو لاہور پہنچیں گے۔ سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز سے قبل وقار یونس لاہور میں پی سی بی کے حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ پاکستان ٹیم کا مختصر کیمپ بھی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پاکستانی ٹیم دو اگست کو سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ مضبو ط ٹیم کی تشکیل ان کی اولین ترجیح ہے۔ وقار یونس قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کرنا چاہتے ہیں۔اس پلاننگ میں یہ بات بھی طے کی جائے گی کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ میں فٹ ہے۔یہ حکمت عملی ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی جائے گی۔تاہم سابق کپتان اس بار مکمل اختیارات کے ساتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے ہیں۔اور سلیکشن میں بھی ان کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...