انگلینڈ کی ناکامی پر بہت افسردہ ہوں لیکن مستعفی ہونے کا نہیں سوچا، ہڈسن

انگلینڈ کی ناکامی پر بہت افسردہ ہوں لیکن مستعفی ہونے کا نہیں سوچا، ہڈسن

ساؤ پاؤ لو(آن لائن) انگلینڈ ٹیم کے کوچ رائے ہڈسن کا کہنا ہے کہ میں بہت افسردہ ہوں لیکن مستعفی ہونے کا نہیں سوچاکیونکہ میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم رواں ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔پہلے میچ میں اٹلی کیخلاف شکست سے دوچار ہوئی اس کے بعد یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑی سواریز کے شاندار دو گول کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹیم کی ناکامی پرافسوس ضرور ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ مجھے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔اگر فٹبال فیڈریشن حکام کا سمجھتے ہیں کہ میں ٹیم کی کوچنگ احسن طریقے سے انجام نہیں سکا تو وہ ان کا فیصلہ ہوگا میرا نہیں۔ انگلش کوچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو پریکٹس کروائی اس وقت ان کی پرفارمنس بہتر تھی لیکن میگا ایونٹ میں ان وہ کھیل پیش نہیں کرسکے تواس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔میں ٹیم کے ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے بعداستعفی نہیں دونگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...