ایگون انٹرنیشنل ٹورنامنٹ،رچرڈ گیسکوئٹ اور فیلی سیانو لوپز فائنل میں پہنچ گئے

ایگون انٹرنیشنل ٹورنامنٹ،رچرڈ گیسکوئٹ اور فیلی سیانو لوپز فائنل میں پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) رچرڈ گیسکوئٹ اور فیلی سیانو لوپز ایگون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سٹار فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ازبکستان کے کھلاڑی ڈینس اسٹومن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سپین کے فیلی سیانو لوپز نے حریف امریکن کھلاڑی ثام قیوری کو ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6، (7-4) سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔