مارک کریگ دسویں نمبر پر ٹیسٹ کرکٹ کی لمبی اننگز کھیلنے والے کیوی کرکٹر بن گئے
پورٹ آف سپین (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سپنر مارک کریگ جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں عمدہ باؤلنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا نے دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ سے نیا ملکی ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا۔ کریگ دسویں نمبر پر ٹیسٹ کی لمبی اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے۔ کریگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ کریگ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے والے مجموعی طور پر دنیا کے پانچویں کھلاڑی ہیں، کریگ نے 167 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں آخری نمبر پر لمبی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز بھارت کے یاداو کو حاصل ہے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین دوسرے، ویسٹ انڈیز کے روبرٹس تیسرے اور پاکستان کے ثقلین مشتاق چوتھے نمبر پر ہیں۔