ٹریٹ اور ڈومینک نے ایگون انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ٹریٹ اور ڈومینک نے ایگون انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) ٹریٹ کونرڈ ہوئی اور ڈومینک اینگلاٹ نے ایگون انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں امریکہ کے ٹریٹ ہوئی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک اینگلاٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریا کے الیگزینڈر پیا اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 5-7 اور 10-8 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسری طرف امریکہ کی میڈیسن کیز ایگون انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگل کافائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کی سٹار کھلاڑی اینجلیق کربر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ڈنمارک کی کھلاڑی کیرولین وزنائیکی کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور سیمی فائنل میں امریکہ کی میڈیسن کیز نے برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...