تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

لندن (سپورٹس ڈیسک) سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ نوویک جوکووچ مینز اور سرینا ولیمز ویمنز ایونٹس میں ٹاپ سیڈ ہوں گی۔ عالمی نمبر ایک رافیل نڈال سیڈ نمبر دو اور دفاعی چیمپئن اینڈی مرے تھرڈ سیڈ ہوں گے۔ سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر فورتھ سیڈ ہوں گے۔ میگا ایونٹ 23 جون سے شروع ہو گا۔ ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سربیا کے ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈ نوویک جوکووچ ابتدائی میچ میں اینڈرے گلوبیو کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریں گے۔ سیڈ نمبر دو اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال مارٹن کلیزن کے خلاف ابتدائی میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، راجر فیڈرر پاؤلو لورینزی کے خلاف ابتدائی راؤنڈ میچ کھیلیں گے۔ دفاعی چیمپئن اینڈی مرے گوفن کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم شروع کریں گے۔ کوارٹر فائنل میں مرے اور جوکووچ کے ٹاکرے کا امکان ہے۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز اینا کے خلاف ابتدائی میچ کھیلیں گی۔ سیکنڈ سیڈ لی نا پاؤلا کانیا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔ روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا سمانتھا مرے کے خلاف ابتدائی میچ کیلئے کورٹ میں اتریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...