دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کل پیر کو اولمپک ڈے منایا جائے گا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کل پیر کو اولمپک ڈے منایا جائے گا

اسلام آباد (اے این این )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کل پیر کو اولمپک ڈے منایا جائے گا، انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ہر الحاق ملکوں نے اس حوالے سے مختلف کھیلوں کے پروگرام تر تیب دیئے ہیں، اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈ لسٹ شہرہ آفاق ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سوچی میں کر کٹ کے ایک میچ میں حصہ لیا، انہوں نے 23 جون کو بھی کر کٹ میچ میں شر کت کا فیصلہ کیا ہے

اولمپک ڈے کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کے گولڈ میڈ لسٹ نے اپنے گیمز کو چھوڑ کر دیگر مقبول کھیلوں میں قسمت آ زمانے کا فیصلہ کیا ہے، ہیمر تھرو کے گولڈ میڈلسٹ کوجی مورو فوشی نے گالف ایونٹ میں حصہ لیں گے، پیراکی کے بادشاہ مائیکل فلپ کر کٹ میچ میں شر کت کریں گے۔ پاکستان میں سر کاری اور انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی سے الحاق شدہ پی اواے نے بھی اپنی تمام ایسو سی ایشنوں کو اس حوالے سے خصوصی پرو گرام منعقد کر نے کی ہدایت کی ہے۔ پی او اے کی ہدایت پر پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلوں کی ایسو سی ایشنوں نے کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اعلان کیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اس موقع پر خصوصی پرو گرام تر تیب دیئے ہیں، کراچی میں نیٹ بال، سافٹ بال، تھرو بال، ہینڈ بال، والی بال کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں اولمپکس اسپورٹس کی جانب راغب کرنا اور ان میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...