آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور،ملائیشیا نے جرسی کوشکست دیدی

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور،ملائیشیا نے جرسی کوشکست دیدی

سنگاپور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور ٹورنامنٹ میں ملائیشیا، اٹلی اور ڈنمارک کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ سنگاپور میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا کی ٹیم نے جرسی کو 3 وکٹوں سے زیر کیا۔ ملائیشین ٹیم نے 181 رنز کا ہدف 47.4 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کیا۔ ناصر شفیق نے 95 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایک اور میچ میں ڈنمارک نے میزبان سنگاپور کو 70 رنز سے زیر کیا۔ سنگاپور کی ٹیم 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 41.1 اوورز میں 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چمندا اور چیتن کی شاندار نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ یاسر اقبال نے چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایک اور میچ میں اٹلی نے اومان کو 3 وکٹوں سے ہرایا۔ اٹالین ٹیم نے 213 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کیا۔ کپتان ڈیمین کرولی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...