رگبی ٹیسٹ سیریز،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری میچ میں شکست دیدی

رگبی ٹیسٹ سیریز،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری میچ میں شکست دیدی

ہیملٹن(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 36-13 پوائنٹس سے زیر کر کے سیریز کلین سویپ کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی کیوی ٹیم نے مسلسل 17 ٹیسٹ میچوں میں فتوحات کا اپنا سابقیہ اور جنوبی افریقہ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ اس سے قبل کیوی ٹیم نے 1965ء سے 1969ء کے عرصے کے دوران مسلسل سترہ ٹیسٹ میچوں میں کامیابیاں حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...