گیل کی دھواں دھار اننگز، ویسٹ انڈیز نے سیریز برابر کر دی

گیل کی دھواں دھار اننگز، ویسٹ انڈیز نے سیریز برابر کر دی

پورٹ آف سپین(آن لائن)ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے کیویز کی طرف سے 93رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جو اس نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 95رنز بنا کر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ نے کام کر دکھایا اور انہوں نے اکیلے ہی یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے 80رنز کی شاندار اننگز کھیل ڈالی جس میں چھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ ان کے ساتھی بلے باز اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بریتھ ویٹ نے چودہ ناٹ آوٹ کئے۔ آخری سکور اس طرح رہا۔ نیوزی لینڈ 221اور 331رنز، ویسٹ انڈیز 460اور 95رنز۔ بریتھ ویٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26جون کو برج ٹاون میں شروع ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...