فٹبال ورلڈکپ، ایکواڈورنے ہونڈوراس کو شکست یدی

فٹبال ورلڈکپ، ایکواڈورنے ہونڈوراس کو شکست یدی

 ریوڈی جنیرو(آئی این پی)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2014 میں کھیلے گئے ایک میچ میں ایکواڈور نے ہونڈوراس کوایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دیدی۔ تفسیلات کے مطابقگروپ ای کا دوسرا میچ وسطی امریکہ کے دو ممالک ہونڈاروس اور ایکواڈر کے مابین کھیلا گیا جو گولوں سے زیادہ دونوں ٹیموں کے جارحانہ ٹیکلز اور فالز کے لیے یاد رکھا جائے گا۔یہ میچ ایکواڈور نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔ میچ میں ہونڈوارس کی ٹیم نے کاسٹلی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ یہ ہونڈوراس کا 32 سال میں پہلا ورلڈکپ گول تھا۔اس گول کو جلد ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کلب فٹبال کھیلنے والے ایکواڈور کے مڈفیلڈر بیلینسیا نے برابر کر دیا۔یہ بیلینسیا کا پہلا انٹرنیشنل گول تھا اور دوسرے گول کے لیے بھی انھیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور اگلے ہاف میں کھیل کے 65ویں منٹ میں انھوں نے ایکواڈور کے لیے دوسرا اور فیصلہ کن گول کر دیا۔اس میچ میں ہونڈوراس کے دو گول مسترد کیے گئے جن میں ایک میں کھلاڑی آف سائیڈ تھا جبکہ دوسرے میں گیند اس کے ہاتھ پر لگی تھی۔اس فتح کے نتیجے میں ایکواڈور کی ٹیم گروپ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس وقت گروپ ای میں فرانس پہلے، سوئٹزرلینڈ تیسرے اور ہونڈاروس چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...