عوامی تحریک کے گرفتار 60 کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی

عوامی تحریک کے گرفتار 60 کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی
عوامی تحریک کے گرفتار 60 کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی

  


 لاہور( نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹاون واقعہ میں گرفتار عوامی تحریک کے ساٹھ کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر تے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی لاہور کے جج خالد محمود رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان کے وکیل رفاقت علی کاہلوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالتی حکم پر تھانہ فیصل ٹاون،تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن اور تھانہ شاہدرہ موڑکے ایس ایچ اوز نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزموں کو ماڈل ٹاﺅن اور شاہدرہ کے علاقہ سے دہشت پھیلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا لہٰذا عدالت ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرے، عدالت نے تین مختلف مقدمات میں گرفتار ساٹھ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ضمانت پر رہائی پانے والے عوامی تحریک کے چوالیس کارکنوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جبکہ سولہ ملزمان کو تیس تیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...