فٹبال ورلڈ کپ:’معذور‘ بھی اٹھ کھڑے ہوئے

فٹبال ورلڈ کپ:’معذور‘ بھی اٹھ کھڑے ہوئے
فٹبال ورلڈ کپ:’معذور‘ بھی اٹھ کھڑے ہوئے

  


ساﺅپالور(نیوز ڈیسک)برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران معذور افراد کے خصوصی رعایتی ٹکٹ ہٹے کٹے صحتمند افراد لے اڑے۔ سٹیڈیم میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے یہ دلچسپ منظر ریکارڈ کیا کہ برازیل اورکروشیا کے میچ کے دوران ایک موقع پر کچھ پر جوش مداح کھڑے ہو گئے جبکہ محض چند لمحے پہلے ہی مداح معذور بن کر وہیل چیئرز پر بیٹھے تھے۔ کیمرون نے 22 ایسے افراد کی تصویریں ریکارڈ کی ہیں کہ جومعذور بن کر میچ دیکھنے آئے لیکن بعد میں خو ب اچھلتے کودتے پائے گئے ۔سی سی ٹی وی کے علاوہ شائقین نے بھی تقریباً 50 ایسے لوگوں کی تصاویر بنائی ہیں کہ جو خو د کو معذور ظاہر کر کے خصوصی نشستوں پر براجمان تھے لیکن میچ کے دوران صحتمند لوگوں سے بھی زیادہ ہلہ گلہ اور اچھل کود کرتے پائے گئے ۔ فٹ بال کی عالمی تنظم فیفا نے معذور افراد کےلئے خصوصی ٹکٹ جاری کئے تھے جو قدر ے سستے تھے اور ہر ٹکٹ کے ساتھ ایک مفت ٹکٹ بھی تھا تاکہ معذور افراد کسی کو مدد کےلئے ساتھ لا سکیں۔برازیلی حکام نے معاملے کی تحقیق شروع کر رہی ہے کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معذوروں کے ٹکٹ صحتمند افراد نے زائد قیمت ادا کر کے خرید لئے ہیں جس کی وجہ سے حقیقی معذور افراد اس سہولت سے محروم رہ گئے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...